توہینِ عدالت، ابتدائی سماعت کا موقع دینا لازمی:سپریم کورٹ

توہینِ عدالت، ابتدائی سماعت کا موقع دینا لازمی:سپریم کورٹ

عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کے متعلقہ احکامات کو جزوی طور پر کالعدم قرار دیدیا

اسلام آباد (اے پی پی)سپریم کورٹ نے کہا ہے توہینِ عدالت کارروائی میں ابتدائی سماعت کا موقع دینا لازمی ہے اس کے بغیر فردِ جرم عائد کرنے کا عمل قانون کے خلاف ہے ، عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کے متعلقہ احکامات کو جزوی طور پر کالعدم قرار دے دیا۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا، سماعت کے جاری تحریری تفصیلی فیصلہ کے مطابق مقدمہ میں اپیل کنندہ حرا رؤف نے موقف اختیار کیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے توہینِ عدالت کارروائی میں ابتدائی سماعت کا موقع دیئے بغیر فردِ جرم کی تاریخ مقرر کی۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا کیس میں بنیادی تقاضا پورا نہیں کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں