ملک میں یکساں ڈیجیٹل ترقی کیلئے کام جاری : وفاقی وزیر آئی ٹی

 ملک میں یکساں ڈیجیٹل ترقی کیلئے کام جاری : وفاقی وزیر آئی ٹی

نگران وزیر اعلیٰ جی بی ،صوبائی وزیر آئی ٹی کی ملاقات، منصوبہ تیار کرنیکی ہدایت

 اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ سے نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر)یار محمد ناصر اور صوبائی وزیر آئی ٹی غلام عباس نے گزشتہ روز ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک گیر ڈیجیٹل تبدیلی اور وزیراعظم شہباز شریف کے \"ڈیجیٹل نیشن پاکستان\"ویژن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا وزیراعظم کے ویژن کے مطابق پورے ملک میں یکساں ڈیجیٹل ترقی کے لئے کام کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں حکومت کی خاص توجہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پر مرکوز ہے ۔ ملاقات میں نیشنل ڈیجیٹل ماسٹر پلان کی تیاری اور اس پر عملدرآمد سمیت چاروں صوبوں اور جی بی میں جامع ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو تیز کرنے پر مکمل اتفاق کیا گیا اورمشترکہ اقدامات کے ذریعے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ نگران وزیر اعلیٰ جی بی نے وفاقی وزیر کو گلگت بلتستان کے دورے کی بھی دعوت دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں