وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر کراچی آئیں گے

وزیراعظم آج ایک روزہ  دورے پر کراچی آئیں گے

کراچی (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف آج(جمعرات)کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے ، جس میں وہ اہم سرکاری اور سیاسی ملاقاتیں کریں گے۔۔۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کے دوران وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ سے ملاقاتیں بھی کریں گے ، جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمن سے بھی ملاقات اور ان کی صاحبزادی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)سے تعلق رکھنے والے گورنر سندھ کی تقرری کے بعد وزیراعظم کا یہ پہلا دورہ کراچی ہوگا۔ یہ دورہ حالیہ سیاسی پیشرفت کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے ، جس کے دوران وہ شہر کی سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے ۔ دورے کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ ، گورنر سندھ اور صوبائی کابینہ کے ارکان بھی ملاقات کریں گے ، جبکہ مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق اس دورے میں شہر کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور دیگر اہم معاملات پر بھی گفتگو کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں