تیز گام حادثہ:ٹریک کی خستہ حالی بارے وارننگ نظر انداز

تیز گام حادثہ:ٹریک کی خستہ حالی بارے وارننگ نظر انداز

متعدد بار نشاندہی کے باوجود ریلوے ٹریک کی مرمت نہیں کی گئی تھی

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ریلوے حکام کی مبینہ غفلت، تیزگام حادثے کی پیشگی وارننگ نظر انداز کردی گئی۔ذرائع کے مطابق ملتان ڈویژن میں ٹریک کی خراب حالت پر افسر وں کی متعدد رپورٹس تھیں اور اگست 2025ء میں بھی ریلوے افسر وں نے ٹریک کی خستہ حالی کی متعدد بار نشاندہی کی لیکن اس کے باوجود ریلوے ٹریک کی مرمت نہ ہو سکی،اسسٹنٹ مکینیکل انجینئر سمیت دیگر افسر وں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی تھی،انسپکشن رپورٹس میں حادثے والے مقام کو حساس قرار دیا گیا تھا،انجینئرنگ برانچ کو بار بار آگاہ کیا گیا مگر کوئی مو ثر کارروائی نہ ہو سکی۔سیکشنل سپیڈ کم کرنے کی سفارش بھی فائلوں میں دب کر رہ گئی،حفاظتی اقدامات نہ کئے جانے کے باعث قیمتی جانوں کو خطرہ لاحق ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں