سزایا فتہ مراد سعید سینیٹ کی نشست کیلئے نااہل قرار،نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دیدیا اور نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مراد سعید کو آرٹیکل تریسٹھ ون ایچ کے تحت نااہل قرار دیا ،ان کی سینیٹ نشست خالی قرار دیدی گئی ہے ، نااہلی کا فیصلہ عدالتی سزا کی بنیاد پر جاری کیا گیا ہے ،یاد رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے سات مارچ کو تھانہ آر اے بازار میں درج مقدمے میں مراد سعید کو دس سال قید کی سزا سنائی تھی۔