بحرہ عرب میں موجود امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن پرنیوی اہلکار زخمی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی بحریہ نے تصدیق کی ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں موجود طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن پر حادثے میں ایک نیوی اہلکار زخمی ہو گیا لیکن اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
امریکی بحریہ نے بتایا ہے کہ واقعہ گزشتہ روز بحرہ عرب میں پیش آیا ، اہلکار معمولی زخمی ہوا اور اس علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ،واقعہ کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم اہلکارکے زخمی ہونے کاایران کیساتھ جنگ سے کوئی تعلق نہیں۔