پختونخوا کو مافیا سے پاک کرنا ہو گا
نوشہرہ(نمائندہ دنیا)اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پشاور سمیت پورے صوبہ کے عوام علاج کی سہولیات سے محروم ہوچکے ہیں۔
نوشہرہ پریس کلب میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا صوبے کے ہرمحکمہ کو مافیا سے پاک کرنا ہوگا۔ شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایاجا ئے۔