پی پی قیادت سے رابطوں پر سیاسی ہلچل
جیکب آباد (نمائندہ دنیا)محمد میاں سومرو کے پیپلز پارٹی سے رابطوں کی خبروں کے بعد سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی۔
ذرائع کے مطابق سابق نگراں وزیر اعظم اور چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو کے پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے رابطے جاری ہیں، جس کے بعد سیاسی حلقوں میں ان کی ممکنہ شمولیت کے حوالے سے قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں ہونے والی غیر رسمی ملاقاتوں اور رابطوں نے اس امکان کو مزید تقویت دی ہے کہ محمد میاں سومرو جلد پیپلز پارٹی کا حصہ بن سکتے ہیں تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔