حاضری معافی کی درخواست منظور

 حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور(کورٹ رپورٹر، عدالتی رپورٹر، این این آئی)سپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں چودھری پرویز الٰہی اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

 عدالت نے پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔سپیشل سینٹرل عدالت کے جج اشفاق احمد نے چودھری پرویز الٰہی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی، عدالت نے شریک ملزموں فرحان،واجد علی سمیت دیگر کی حاضری مکمل کی اور چودھری پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔عدالت نے پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں