ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ
اسلام آباد(اے پی پی)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مجموعی طور پر 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اضافہ کے بعد 19 مارچ 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران21 ارب 73 کروڑ ڈالر ہوگئے۔
سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس ذخائر 16 ارب 37 کروڑ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کی تحویل میں زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 36 کروڑ ڈالر ہیں ۔ ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 2کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔