ٹرمپ کے محمد بن سلمان کے بارے کلمات امت مسلمہ کی توہین:فضل الرحمٰن
امریکی صدر کو بنیادی انسانی حقوق ، تہذیب سیکھنے کی ضرورت ، ایسے شخص کا بڑے عہدہ پر ہوناسوالیہ نشان مسلم حکمران اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کریں، امریکا واسرائیل گٹھ جوڑ کے مقابلہ میں ایک آواز بننے کی ضرورت :بیان
اسلام آباد،(اپنے رپورٹرسے ،مانیٹرنگ ڈیسک )جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پرنس محمد بن سلمان بارے ٹرمپ کے توہین آمیز جملے قابل مذمت ہیں محمد بن سلمان بارے کلمات امت مسلمہ کی توہین ہے ۔جاری بیان میں مولانا فضل الر حمن نے کہا کہ ٹرمپ کو بنیادی انسانی حقوق اور تہذیب سیکھنے کی ضرورت ہے ،امریکہ کا ایسے فاتر العقل شخص کو صدر مسلط کرنا سوالیہ نشان ہے ،مسلم حکمرانوں کو اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا،ا نہوں نے کہا کہ اسلامی بلاک اور امریکہ واسرائیل گٹھ جوڑ کے مقابلہ میں ایک آواز بننے کی ضرورت ہے ۔