ام رباب کیس:وڈیرہ شاہی جیتی، انصاف ہار گیا : حافظ نعیم

ام رباب کیس:وڈیرہ شاہی جیتی، انصاف ہار گیا : حافظ نعیم

ملزموں کی رہائی کا فیصلہ ناقابل فہم، ام رباب چانڈیو کی جدوجہد کو سلام سیاسی و دینی جماعتوں کوانصاف ملنے تک ام رباب کیساتھ کھڑاہوناہوگا

لاہور (سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے میہڑ دادو کے تہرے قتل کیس کے فیصلے پر کہا  ہے کہ وڈیرہ شاہی جیت گئی، انصاف ہار گیا، کریمنل ٹرائل کورٹ دادو کا ام رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کے قتل کیس میں نامزد تمام ملزموں کو بری کرنے کا فیصلہ ناقابل فہم ہے، انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ اس فیصلے نے پھر ثابت کر دیا کہ نظام انصاف طاقت ور جاگیر داروں کے گھر کی لونڈی ہے، انہوں نے کہا کہ قوم کی بیٹی ام رباب چانڈیو کی تاریخی جدوجہد کو سلام، پیپلز پارٹی جو قوم پرستی کی سیاست کرتی ہے اس کے وڈیرے چیئرمین سے سوال ہے کہ کیا ام رباب چانڈیو سندھ کی بیٹی نہیں ہے ، طاقتور اور جاگیر دار ہی آپ کے چہیتے کیوں ہیں؟ انہوں نے کہا کہ سیاسی دینی جماعتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں، سول سوسائٹی کو ام رباب چانڈیو کو انصاف ملنے تک ان کے ساتھ کھڑا ہونا ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں