وزیراعظم کے روٹ پر 27اہلکار ڈیوٹی سے غائب،شوکاز نوٹس

وزیراعظم کے روٹ پر 27اہلکار ڈیوٹی سے غائب،شوکاز نوٹس

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور میں وزیراعظم شہبازشریف کی آمد کے موقع پر وی وی آئی پی سکیورٹی میں سنگین غفلت سامنے آئی ہے، جہاں پولیس کے 27 اہلکار ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق 19 مارچ کو وزیراعظم کے روٹ پر تعینات اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی سے غائب تھے ، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ غیر حاضری پر محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے ۔مراسلے کے مطابق سکیورٹی ڈیوٹی وزیراعظم کی لاہور آمد کے پیش نظر شہر کے مختلف مقامات پر تعینات کی گئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں