شہدا پاک فوج کو خراجِ عقیدت جرات کے نشان’ کا ٹیزر جاری
اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) پاک فوج کے دلیر جوانوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جرات کے نشان کا شاندار ٹیزر جاری کر دیا گیا۔
ٹیزر میں شہید میجر سید علی رضا اور حوالدار نثار احمد کی بہادری اور قربانی کے جذبہ کو شاندار انداز میں پیش کیا گیا ہے ۔ ٹیزر ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے سینہ سپر پاک فوج کے جوانوں کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔ پاک فوج کے بہادر جوان فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سمیت دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا رہے ہیں۔ قوم ہر محاذ پر پاک فوج کے شہدا کی غیر معمولی بہادری کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے ۔