حکومت بجلی صارفین کو 46ارب 56 کروڑ کا بڑا ریلیف فراہم کرچکی،ترجمان پاورڈویژن
اسلام آباد (نا مہ نگار، آئی این پی )ترجمان پاور ڈویژن نے کہا کہ حکومت بجلی صارفین کو 46 ارب 56 کروڑ روپے کا بڑا ریلیف فراہم کرچکی ہے ۔پاور ڈویژن کے ترجمان نے بتایا کہ بجلی ٹیرف میں مجموعی طور پر 71 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی۔
دوسال میں صنعتی ٹیرف میں 14.44 روپے فی یونٹ کمی ہوئی ، صنعتی شعبے کا ٹیرف 49.19 روپے سے کم ہو کر 34.75 روپے فی یونٹ آچکا ۔ترجمان نے کہا کہ جنوری اور فروری میں صارفین کو 26 ارب 85 کروڑ روپے کا خالص ریلیف ملا، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین کو 48 ارب روپے کاریلیف ملا، ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں 21.18 ارب روپے کا اضافہ تاہم مجموعی ریلیف رہا۔