قومی اسمبلی کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا،18نکاتی ایجنڈا جاری
اسلام آباد (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہائوس میں دوبارہ شروع ہوگا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے 18نکاتی ایجنڈا جاری کردیا۔ وقفہ سوالات، توجہ دلاؤ نوٹس اور اہم قانون سازی ایجنڈے میں شامل ہے ، اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں بڑھتی فیسوں پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔