پاکستان نے 1اعشاریہ 3ارب ڈالر قرض بروقت ادا کردیا:مشیر وزیر اعظم
اسلام آباد (اے پی پی)وزیرخزانہ کے مشیرخرم شہزادنے کہاہے کہ پاکستان نے بیرونی قرضوں کے انتظام کے معمول کے عمل کے تحت 8 اپریل 2026 کو میچور ہونے والے 1اعشاریہ3 ارب ڈالر کے یورو بانڈ کی ادائیگی بروقت اور مکمل طور پر کر دی ہے۔
دیگر یورو بانڈ اجرا پر واجب الادا 126اعشاریہ 125 ملین ڈالر کے کوپن واجبات بھی ادا کر دیئے گئے ،بروقت ادائیگیوں سے عالمی سطح پر پاکستان کے مالیاتی اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے ، سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پرجاری بیان میں انہوں نے کہاکہ مجموعی ادائیگیوں کا حجم 1اعشاریہ 426 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے جس سے پاکستان کی جانب سے قرضوں کی ادائیگی کے تسلسل اور مالیاتی نظم و ضبط کی عکاسی ہورہی ہے ،مشیرخزانہ نے کہاکہ اس طرح کی ادائیگیاں اس بات کا واضح اشارہ ہیں کہ پاکستان کی معیشت بتدریج استحکام کی جانب گامزن ہے اور بیرونی مالی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی صلاحیت میں بہتری آ رہی ہے ۔