تھرڈ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

تھرڈ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

کامیابی کا تناسب 93اعشاریہ15 فیصد رہا، عائشہ آصف کی پہلی پوزیشن عملی امتحانات کے اختتام کے محض 3 روز بعد نتائج جاری کر دئیے :ترجمان

لاہور (ہیلتھ رپورٹر،اپنے سٹاف رپورٹر سے )یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے تھرڈ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ صوبہ بھر کے 44 الحاق شدہ میڈیکل کالجز کے مجموعی طور پر 5ہزار347 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی۔نتائج کے مطابق 4ہزار979 طلبا و طالبات کامیاب جبکہ 366 ناکام قرار پائے۔ اس طرح کامیابی کا مجموعی تناسب 93اعشاریہ15 فیصد رہا۔علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کی طالبہ عائشہ آصف نے 942 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن، عزیز فاطمہ میڈیکل کالج فیصل آباد کے نور سلطان نے 941 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ بختاور امین میڈیکل کالج ملتان کی معصومہ نے 933 نمبر لے کرتیسری پوزیشن حاصل کر لی ۔ترجمان کے مطابق عملی امتحانات کے اختتام کے محض 3 روز بعد نتائج جاری کر دئیے گئے ہیں جبکہ تمام امیدوار اپنے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں