پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں پہلی بار روبوٹک سرجری کا آغاز
پشاور(این این آئی)پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں پہلی بار روبوٹک سرجری کا آغاز کردیا گیا۔اس طریقہ علاج کے بعد مریضوں کو اب بعض بیماریوں میں دوسرے شہروں کو نہیں جانا پڑے گا۔
پہلی روبوٹک سرجریز ورکشاپ ایل آر ایچ کے یوروآلوجی یونٹ اور یوکے سے تعلق رکھنے والے سینئرڈاکٹروں کے باہمی اشتراک سے کی گئی ہے ۔ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم کے مطابق روبوٹکس سرجری ایک جدید طریقہ علاج ہے جس میں سرجری ڈاکٹرز ہی کرتے ہیں تاہم انہیں ایک جدید روبورٹک سسٹم کی مدد حاصل ہوتی ہے۔