ہم نے بھارت کی مانگ کا سندور اجاڑ دیا، خواجہ آصف
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری سکیورٹی کو الحمد اللہ ضمانت مل گئی، ربع صدی کے بعد ہمارے ازلی اور ابدی دشمن بھارت نے للکارا، ہم نے بھارت کی مانگ کا سندور اجاڑ دیا، دھول چٹائی، دنیا نے ہمارے محافظوں کا لوہا مانا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد بہت کم ایسے مواقع آئے جنہیں ہم تاریخ و عہد ساز کہہ سکتے ہیں، پہلا موقع تب آیا جس دن نواز شریف نے سٹینڈ لیا اور ایٹمی دھماکے کئے ، 25 سال کی محنت رنگ لائی ہم ایک ایکسکلوزیو کلب کے رکن بن گئے ۔خواجہ آصف نے کہا کہ اب ایک سال بعد پاکستان بین الاقوامی سفارت کاری کا محور اور امن کا داعی ہے ، پاکستان اپنے خطے اور بھائیوں میں صلح کا پیامبر ہے ، ساری دنیا کی نظریں اسلام آباد پر مرکوز ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر وطن کو بلندیوں پر لے گئے ہیں اللہ ہماری امن کی کوششوں میں برکت ڈالے ، پاکستان کو سرخرو کرے ، پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔