ایرانی قوم میدان جنگ میں فاتح ثابت : مجتبیٰ خامنہ ای
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن اپنے حقوق سے دستبردار بھی نہیں ہوگا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران ہونے والے ہر نقصان کا ازالہ طلب کرے گا اور آبنائے ہرمز کے انتظام کے حوالے سے نیا طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔ ایرانی سپریم لیڈر نے اپنی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بہادر ایرانی قوم اس میدانِ جنگ میں فاتح ثابت ہوئی ہے۔