وکیل کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر وکلاء کی جزوی ہڑتال

 وکیل کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر وکلاء کی جزوی ہڑتال

پولیس نے پہلے ملزموں کو گرفتار کیا بعد میں فرار کروایا:صدر لاہور بار

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور سمیت پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں وہاڑی کے وکیل کو قتل کرنے میں ملوث ملزموں کی عدم گرفتاری پر وکلاء نے جزوی ہڑتال کی ،صدر لاہور بار نے ملزموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کردیا ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب بار کونسل نے وہاڑی کے وکیل ذیشان ڈھڈی قتل کیس کے ملزموں کی عدم گرفتاری پرگزشتہ روز ہڑتال کی کال دی تھی جس پرلاہور سمیت پنجاب بھر میں وکلاء نے جزوی ہڑتال کی ،وکلاء ہڑتال کے باعث کیسز کو بغیر کارروائی ملتوی کیا جاتا رہا ۔پنجاب بار نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان سمیت دیگر سربراہان قتل کیس کے ملزموں کی گرفتاری میں کردار ادا کر یں۔ صدر لاہور بار عرفان حیات باجوہ نے کہا کہ پولیس نے پہلے ملزموں کو گرفتار کیا بعد میں فرار کروایا ، ملزموں کی گرفتاری تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں