یو ای ٹی کا داخلہ ٹیسٹ، STEPکے طالبعلم کی نمایاں پوزیشن

یو ای ٹی کا داخلہ ٹیسٹ، STEPکے طالبعلم کی نمایاں پوزیشن

پنجاب کالج سے ایف ایس سی کرنیوالے محمد صہیب کے 400میں سے 396 نمبر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام منعقدہ 2026 ECAT کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا جس میں سٹیپ(STEP PREP)کے طالبعلم محمد صہیب نے نمایاں پوزیشن اپنے نام کر لی۔محمد صہیب نے 400 میں سے 396 نمبر حاصل کئے ۔محمد صہیب نے ایف ایس سی پری انجینئرنگ پنجاب کالج سے مکمل کی اور انٹری ٹیسٹ کی خصوصی تیاری STEP PREP کے پلیٹ فارم سے کی۔

ہو نہار طالب علم نے اپنی شاندار کامیابی کو والدین کی دعاؤں، اساتذہ کرام کی رہنمائی، پنجاب کالج اور STEP PREP کی مؤثر تیاری اور جدید تدریسی حکمت عملی کا مرہونِ منت قرار دیا۔یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ترجمان کے مطابق محمد صہیب کی 396 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن ، محمد معاذ ناصر اور محمد عثمان زبیر کی 392 نمبر لیکر مشترکہ طور پر دوسری جبکہ تین طلباء 388 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں