جے یو آئی کا آج مردان میں بڑا جلسہ و کانفرنس، مولانا فضل الرحمن خطاب کرینگے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام آج (اتوار) مردان میں ایک بڑے عوامی جلسہ و کا نفرنس کا انعقاد کرے گی۔
ترجمان کے مطابق تیاریاں مکمل کر لی گئیں اور سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان خطاب کریں گے اور مستقبل کی تحریک کا لائحہ عمل دیں گے ۔ جے یو آئی رہنما اسلم غوری نے بتایا مقررین حکومتی پالیسیوں کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کریں گے ۔ عوام اور کارکن مہنگائی، بدامنی، انتخابی دھاندلی اور خلاف شریعت قوانین کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔