ماس ٹرانزٹ سروسز ، عوامی ریلیف برقرار رکھنے کا فیصلہ

 ماس ٹرانزٹ سروسز ، عوامی ریلیف برقرار رکھنے کا فیصلہ

ٹرانسپورٹ نیٹ ورکس پر شہری بغیر کرایہ سفر جاری رکھ سکیں گے :حکمنامہ جاری

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )پنجاب حکومت نے پٹرولیم قیمتوں میں حالیہ کمی کے باوجود عوامی ریلیف برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ اس حوالے سے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا گیاجس کے تحت صوبے بھر میں فری ٹریول سہولت بدستور جاری رہے گی۔فیصلے کے مطابق لاہور میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین، سپیڈو بس اور الیکٹرک بس سروس سمیت تمام شہری ٹرانسپورٹ نیٹ ورکس پر شہری بغیر کرایہ سفر جاری رکھ سکیں گے ،راولپنڈی، اسلام آباد اور ملتان کے ماس ٹرانزٹ سسٹمز بھی سہولت میں شامل رہیں گے ۔یہ سہولت ابتدائی طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں فراہم کی گئی تھی تاہم اب ڈیزل قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے اسے واپس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔حکومتی ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کے شہریوں کو ماس ٹرانزٹ سروسز میں مفت سفر کی سہولت تا حکم ثانی دستیاب رہے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں