داتا دربار پر پھر حادثہ،دیوار گرنے سے شہری جاں بحق
تعمیراتی کام کے دوران گیٹ نمبر 2 کے قریب دیوار 38سالہ شاہد پر گر گئی ہسپتال میں دم توڑ گیا،سیفٹی آفیسر ، کرین سٹاف سمیت 5 افراد زیر حراست
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)داتا دربار میں تعمیراتی کام کے دوران کرین سے گیٹ نمبر 2 کے قریب دیوار گر گئی ، 38سالہ شہری دب کر جاں بحق ہو گیا،تفصیلات کے مطابق تعمیراتی کا م کے دوران ایک ستون راہگیر شاہد پر جاگر ا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ،اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا،اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلٰی حکام موقع پر پہنچ گئے ،تعمیراتی سائٹ کو حصار میں لے لیا، سیفٹی آفیسر اور کرین سٹاف سمیت 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا،گرفتار ملز موں میں طاہر، حمزہ، مدثر، امیر معاویہ اور لقمان شامل ہیں،افسوسناک واقعہ کی موبائل ویڈیوز بھی وائرل ہوگئیں جس میں شہری اپنی مدد آپ کے تحت متاثرہ شخص کو ملبے سے نکالتے نظر آتے ہیں۔