ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد تناؤ کے باوجود2پاکستانی جہازوں نے آبنائے ہرمز عبور کرلی

ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد تناؤ  کے باوجود2پاکستانی جہازوں  نے آبنائے ہرمز عبور کرلی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات اور ایرانی حکام کی وارننگ پرآبنائے ہرمز میں تناؤ کی صورتحال ہے لیکن پاکستانی پرچم برداردو بحری جہازوں نے آبنائے ہرمز عبور کرلی ہے ۔

پی این ایس سی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی پرچم بردار دو آئل ٹینکر شالامار اور خیر پور آبنائے ہرمز سے گزر کر خلیج فارس میں داخل ہوگئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ آئل ٹینکر کویت کی منا الزور بندر گاہ سے پٹرولیم مصنوعات لوڈ کرے گا اور ابو ظہبی کی بندرگاہ داس آئل ٹینکر شالامار کی منزل ہے ۔پی این ایس سی ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں جہاز پی این ایس سی کی ملکیت پاکستانی پرچم بردار ہیں اور دونوں جہازوں کو کوئی رکاوٹ درپیش نہیں ہوئی

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں