مشرقِ وسطٰی کشیدگی میں کمی،پاکستان میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری

مشرقِ وسطٰی کشیدگی میں کمی،پاکستان  میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں قلیل مدتی مقامی حکومتی بانڈز، خصوصاً ٹریژری بلز میں رواں ماہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطٰی میں کشیدگی میں کمی کے باعث سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری آئی ہے ،سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق تین اپریل تک ٹریژری بلز میں 24اعشاریہ 6 ملین ڈالر کی خالص سرمایہ کاری ہوئی جبکہ مارچ میں 251اعشاریہ 9 ملین ڈالر نکل گئے ۔اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 3 اپریل تک 34اعشاریہ 9 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی، جبکہ 10اعشاریہ4 ملین ڈالر واپس نکال لیے گئے ۔اعدادوشمار کے مطابق صرف ٹریژری بلز ہی نہیں بلکہ مجموعی طور پر بانڈز اور ایکویٹیز میں بھی بہتری دیکھنے میں آئی۔ ان شعبوں میں مجموعی طور پر 39اعشاریہ 1 ملین ڈالر کی آمد جبکہ 28اعشاریہ 1 ملین ڈالر کا انخلا ہوا، یوں خالص سرمایہ کاری 10اعشاریہ 9 ملین ڈالر رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں