ایف بی آر کا ان لینڈ ریونیو سروس کے افسروں کی ترقی کیلئے اجلاس طلب

ایف بی آر کا ان لینڈ ریونیو سروس کے  افسروں کی ترقی کیلئے اجلاس طلب

لاہور( این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 21 کے افسروں کی ترقی کیلئے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ایف بی آر حکام کے مطابق افسروں کو پی ای آرز اور اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کروانے کی  ہدایت کردی گئی ہے جس میں 30 جون 2025 تک کی کارکردگی رپورٹس اور اثاثہ جات ڈیکلیریشن لازمی قرار دی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں