اسلام آبادمذاکرات کیلئے شاندار سکیورٹی قابل فخر:محسن نقوی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد مذاکرات کے دوران سکیورٹی کے شاندار انتظامات پر پاک فوج ،پنجاب رینجرز اور فیڈرل کانسٹیبلری کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پوری ٹیم نے یکجان ہو کر مثالی انداز میں فرائض سرانجام دیئے جو قابل ستائش ہیں۔
محسن نقوی نے اپنے بیان میں پنجاب پولیس، اسلام آباد پولیس، اسلام آباد انتظامیہ، سی ڈی اے اور موٹر وے پولیس کی غیر معمولی کارکردگی کو بھی سراہا۔ محسن نقوی نے کہا معزز مہمانوں کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات پر افسران سے لے کر ہر جوان کو مبارکباد دیتا ہوں۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اداروں کے مابین کوآرڈی نیشن کے باعث بہترین انتظامات کو یقینی بنایا گیا۔ تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان نے دن رات محنت کر کے ایک چیلنجنگ ورک کو بطریق احسن سرانجام دیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم کی کامیابی سب کے لئے قابلِ فخر لمحہ ہے ۔