ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی شجاعت سے ملاقات،اتحاد ، مکالمے پر زور
دونوں رہنماؤں نے موجودہ قومی و علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے سینئر سیاستدان چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ ڈپٹی چیئرمین نے چودھری شجاعت کی ملکی سیاست اور جمہوری استحکام کے لیے خدمات کو سراہا اور کہا کہ ان کا کردار ہمیشہ قابلِ قدر رہے گا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی موجودہ قومی و علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی ہوا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اتحاد، مکالمے اور مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے ۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے چودھری شجاعت کے تجربے اور بصیرت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی رہنمائی سیاسی قیادت کے لیے نہایت اہم ہے ۔