محکمہ صحت کی میڈیکل میں داخلے کیلئے میرٹ کم کرنیکی مخالفت
داخلے نہ ہونے کی وجہ زیادہ فیسیں ،میرٹ میں کمی درست نہیں :جاری مراسلہ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ صحت پنجاب نے میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے میرٹ کم کرنے کی مخالفت کردی اور پی ایم ڈی سی کو مراسلہ جاری کر دیاہے جس میں داخلے نہ ہونے کی وجہ زیادہ فیسیں قرار دیا گیا ہے ۔مراسلے کے متن کے مطابق صوبائی داخلہ کمیٹی نے اجلاس میں میرٹ کی کمی پرغورکیا،پی ایم ڈی سی نے خالی نشستوں پر ایم بی بی ایس کا میرٹ 55 سے کم کر کے 52 فیصد مقرر کیا، تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے کیلئے میرٹ میں کمی درست نہیں،پنجاب میں47ہزار721 امیدوار ایم ڈی کیٹ میں شریک ہوئے ، 39ہزار648 امیدوار 55 فیصد، 42 ہزار 50 فیصد میرٹ پر پورا اترے ، 7987 امیدواروں نے داخلے کیلئے درخواست دی، اہل امیدواروں کی بڑی تعداد اب بھی موجود ہے۔