پاکستانی سفارتخانوں کے آڈٹ کیلئے افسران سے درخواستیں طلب

 پاکستانی سفارتخانوں کے آڈٹ کیلئے افسران سے درخواستیں طلب

گریڈ اٹھارہ اور انیس افسران کیلئے فیلڈ آڈٹ میں تین سال کا تجربہ لازمی قرار تحریری امتحان، انٹرویو اور پیشہ ورانہ اسناد پر میرٹ تشکیل دیا جائیگا،آڈیٹر جنرل

اسلام آباد (ایس ایم زمان) آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے مالی سال 2026-27 کے دوران بیرونِ ملک پاکستانی سفارت خانوں اور مشنز کے آڈٹ کے لیے افسران سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔آڈیٹر جنرل پاکستان کے مطابق سفارت خانوں اور مشنز کے آڈٹ کے لیے گریڈ 19 اور 18 کے افسران اہل ہوں گے ۔ متعلقہ افسران کی پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس گروپ میں بالترتیب 8 اور 12 سال سروس مکمل ہونا ضروری ہے جبکہ فیلڈ آڈٹ یا متعلقہ شعبوں میں کم از کم دو سے تین سال کا تجربہ بھی درکار ہوگا۔

انتخابی طریقہ کار کے مطابق شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کو تحریری امتحان دینا ہوگا جس میں مالیاتی انتظام، آڈٹ مینوئل اور آئی ٹی سکلز سے متعلق سوالات شامل ہوں گے ۔ تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کا انٹرویو سلیکشن کمیٹی کرے گی۔میرٹ کی تشکیل میں تحریری امتحان کو 50 فیصد، انٹرویو کو 20 فیصد جبکہ پیشہ ورانہ اسناد جیسے سی آئی پی ایف اے ، اے سی سی اے یا سی آئی ایم اے ، سروس کی مدت اور گزشتہ دس سالہ ریکارڈ کو باقی ماندہ اہمیت دی جائے گی ۔فارن آڈٹ ٹیموں کا حصہ بننے کے خواہش مند اہل افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی درخواستیں ڈائریکٹر جنرل آڈٹ (ایچ آر ایم) کو جمع کرائیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں