مفت تعلیم کوٹہ، 500 نجی تعلیمی اداروں نے ڈیٹاجمع کرا دیا : پیرا

مفت تعلیم کوٹہ، 500 نجی تعلیمی اداروں نے ڈیٹاجمع کرا دیا : پیرا

رولز کے تحت یتیم اور شہداء کے بچوں کو 10 فیصد سکالرشپ سکیم میں ترجیح دی جائے گی اسلام آبادکے نجی سکولوں میں 10فیصد مفت تعلیم کوٹہ عملدرآمد رپورٹ ہائیکورٹ جمع

اسلام آباد(رضوان قاضی)پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا)نے نجی سکولوں میں 10 فیصد مفت تعلیم کے کوٹے پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی، رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ اسلام آباد کے 5 زونز میں 1571 نجی تعلیمی ادارے کام کر رہے ہیں،وفاقی دارالحکومت کے پرائیویٹ سکولوں میں 3 لاکھ 89 ہزار طلباء زیر تعلیم ہیں،اب تک 500 نجی تعلیمی اداروں نے اپنے انفراسٹرکچر اور طلباء کی تعداد کا ڈیٹا جمع کروا یا ہے ،نو چائلڈ لیفٹ بی ہائنڈ مہم کے تحت 25 ہزار بچوں کو سکولوں میں داخل کرنے کا ہدف مقرر ہے ،رولز کے تحت یتیم اور شہداء کے بچوں کو 10 فیصد سکالرشپ سکیم میں ترجیح دی جائے گی،نجی سکولوں میں رائٹ ٹو فری اینڈ کمپلسری ایجوکیشن ایکٹ 2012 پر عملدرآمد شروع ہوچکا،پیرا نے نجی سکولوں میں مفت تعلیم کے کوٹے کی تصدیق کے لیے مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی،متعدد نجی سکولوں نے 10 فیصد کوٹے کے تحت مفت تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کی فہرستیں جمع کروا دیں، سکولوں سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے ،ڈیٹا جمع نہ کرانے والے سکولوں کے خلاف پی ای آئی آر اے ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی،نجی سکولوں کو مینوئل کے ساتھ ساتھ آن لائن پورٹل پر بھی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت ہے ،رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی تجدید کو 10 فیصد نیڈ بیسڈ سکالرشپ پالیسی سے مشروط کر دیا گیاہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں