پاکستان نے عالمی امن کیلئے اہم کردار ادا کیا:عوام کا خراج تحسین

پاکستان نے عالمی امن کیلئے اہم کردار ادا کیا:عوام کا خراج تحسین

سیاسی و عسکری قیادت کی دانشمندانہ حکمت عملی، دور اندیش فیصلوں پر اظہار اعتماد ملٹری ڈپلومیسی سے پاکستان کا دنیا میں وقار مزید بلند ہوا، فیلڈ مارشل کی تعریف

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)ملک بھر میں عوام نے عالمی امن و استحکام کے قیام کے لیے پاکستان کی مثبت سفارتکاری اور موثر ملٹری ڈپلومیسی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ شہریوں نے سیاسی و عسکری قیادت کی دانشمندانہ حکمت عملی اور دور اندیش فیصلوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ کراچی، پشاور، راولپنڈی ، کوئٹہ، لاہور اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ پاکستان نے حالیہ عالمی کشیدگی میں نہایت ذمہ دارانہ اور متوازن کردار ادا کرتے ہوئے امن کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔شہریوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ موثر ملٹری ڈپلومیسی کے ذریعے پاکستان کا وقار عالمی سطح پر مزید بلند ہوا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور امن کے لیے کوششیں قابلِ فخر ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں