محصورین مشرقی پاکستان ،سنجیدہ معاملہ
کراچی (این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر سینئر مرکزی رہنماؤ ں ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل اور سید امین الحق سے بنگلہ دیش سے آئے ہوئے محصورین مشرقی پاکستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ محصورین کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے ، ان کی بحالی اور قومی شناخت کا مسئلہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر حل ہونا چاہیے۔