پاکستان امن کا داعی بن کر اُبھرا
خوشاب(نمائندہ دُنیا)چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ خطے میں حالیہ کشیدگی کے خاتمہ کے لئے مصالحانہ کردار کی بدولت پاکستان اقوام عالم میں امن کا داعی بن کر اُبھرا اور پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا۔۔۔
عالم اسلام کی واحد ایٹمی قوت ہونے کے ناطے پاکستان پوری دنیا کے مسلمانوں کی امیدوں کا محور ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ جوہر آباد کے دوران مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے نائب ناظم میاں بلال طارق کی رہائش گاہ پر اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کے شرکا سے خطاب کے دوران کیا۔رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کی جراتمندانہ قیادت میں پاکستان نے دشمن کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کیا حرمین شریفین کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے انشاء اﷲ اس ضمن میں بھی پاکستان اپنا موثر کردار ادا کرے گا۔