ریلویز کے 4 سپرنٹنڈنٹس سمیت متعدد افسر وں کے تقرر و تبادلے

 ریلویز کے 4 سپرنٹنڈنٹس سمیت متعدد افسر وں کے تقرر و تبادلے

وقار شاہد سی او ایس ریلویز ہیڈ کوارٹرز تعینات ، کاشف راشد عہدے سے فارغ

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ،این این آئی)وزارت ریلویز نے گریڈ 20اور19کے متعدد افسروں کے تقرر و تبادلے کر دئیے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ20کے افسر ایگزیکٹو ڈائریکٹر فریٹ ٹرانسپورٹیشن کمپنی وقار احمد شاہد کو چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ(سی او ایس )ریلویز ہیڈکوارٹرز لاہور تعینات جبکہ کاشف راشد یوسفی کو عہدے سے فارغ کر  دیا گیا ہے۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کوئٹہ عمران حیات کو پشاور تعینات کرکے ان کے پیش رو فرمان غنی کوتبدیل کرکے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر جبکہ ڈی جی آپریشنز وزارت ریلویز محمد علی چاچڑ کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر فریٹ ٹرانسپورٹیشن کمپنی لگا دیا گیا ہے ۔اسی طرح گریڈ 19کے افسر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی محمود الرحمن کوتبدیل کرکے ڈی ایس کوئٹہ ، جمشید عالم کو سکھر سے تبدیل کرکے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی اورتقرری کے منتظر کاشف رشید کو ڈائریکٹر جنرل آپریشنز وزارت ریلویز تعینات کر دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں