ای کیٹ نتائج :پہلی 3پوزیشنزSTEP PREP کے طلبا کے نام

ای کیٹ نتائج :پہلی 3پوزیشنزSTEP PREP کے طلبا کے نام

محمد صہیب کی پہلی ،معاذ ناصر کی دوسری اور دانیال سعید کی تیسری پوزیشن طلبانے ایف ایس سی کی تیاری پنجاب کالج ، ECAT کی STEP PREPسے کی

لاہور(سٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے زیر اہتمام ہونے والے ای کیٹ فرسٹ 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ اس سال بھی STEP PREP کے طلبا نے نمایاں کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔پنجاب کالج اورSTEP PREPکے ہونہار طالبعلم محمد صہیب نے کُل 400 میں سے 396 نمبرز حاصل کر کے صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

محمد معاذ ناصر نے 392 نمبرز حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ دانیال سعید نے 388 نمبرز حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔تمام ہونہارطلبا نے ایف ایس سی کی تیاری پنجاب کالج سے کی اور ECAT کی تیاری STEP PREP کے پلیٹ فارم سے کی، جو انٹری ٹیسٹ کی تیاری کروانے کیلئے پنجاب کالجز کا ہی ایک پروگرام ہے ۔ پنجاب کالج کے طلبا کی یہ شاندار کامیابی ادارے کے معیاری تعلیمی نظام، تجربہ کار اساتذہ اور موثر تیاری کے نظام کا واضح ثبوت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں