پنجاب :فارمیسی کیڈر کی 1518 اسامیوں کی منظور ی

پنجاب :فارمیسی کیڈر کی 1518 اسامیوں کی منظور ی

نئی اسامیوں میں ڈرگز ٹیسٹنگ لیبارٹریز اور ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگز کنٹرول بھی شامل

اسلام آباد (ایس ایم زمان) پنجاب حکومت نے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر سمیت متعلقہ محکموں میں فارمیسی کیڈر کی 959 نئی اسامیوں کی تشکیل کے بعد مجموعی طور پر 1518 اسامیوں کی منظوری دے دی ۔حکومتی منظوری کے تحت فارمیسی کیڈر کے مختلف شعبوں، بشمول ڈرگز ٹیسٹنگ لیبارٹریز، ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگز کنٹرول اور صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ کے لیے نئی اسامیاں فور ٹیئر سروس سٹرکچر کے مطابق ری فکس کی گئی ہیں۔حکام کے مطابق فارمیسی کیڈر میں پہلے سے 559 اسامیاں موجود تھیں جن میں 959 نئی اسامیوں کے اضافے کے بعد مجموعی تعداد 1518 ہو گئی ۔

فور ٹیئر فارمولے کے تحت گریڈ 20 کی اسامیاں 12 سے بڑھا کر 15 کر دی گئی ہیں جو چیف ڈرگز کنٹرولر اور سیکرٹری صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ کے لیے مختص ہوں گی۔اسی طرح گریڈ 19 میں ڈرگز کنٹرولر اور ڈائریکٹر ٹیکنیکل کی اسامیاں 96 سے بڑھا کر 228 جبکہ گریڈ 18 میں ڈپٹی ڈرگز کنٹرولر کی اسامیاں 234 سے بڑھا کر 516 کر دی گئی ہیں۔ گریڈ 17 میں فارماسسٹ کی اسامیوں کی تعداد 1176 سے کم کر کے فور ٹیئر سٹرکچر کے مطابق 759 مقرر کی گئی ہے ۔ اس ری آرگنائزیشن کے بعد فارمیسی کیڈر کی مجموعی اسامیوں کی تعداد 1518 ہو گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں