حکومت پنجاب نے سٹامپ آرڈیننس نافذ کر دیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت پنجاب نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں اہم اصلاحات کا اعلان کرتے ہوئے سٹامپ آرڈیننس 2026 نافذ کر دیا ہے، جس کے تحت قابلِ تفویض دستاویز کو باقاعدہ قانونی حیثیت دے دی گئی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی اکرام الحق کے مطابق پراپرٹی سرمایہ کاری کے لیے ایک نیا، آسان اور شفاف نظام متعارف کروایا گیا ہے ، جس سے لین دین کو محفوظ بنانے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ قابلِ تفویض دستاویز پر 12 ماہ تک صرف ایک فیصد سٹامپ ڈیوٹی عائد کی گئی ہے جبکہ اس پر کسی قسم کا اضافی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔