5جوڈیشل افسروں کے تقرر و تبادلے ،راجہ قمر الزمان رجسٹرار ہائیکورٹ تعینات

5جوڈیشل افسروں کے  تقرر و تبادلے ،راجہ قمر الزمان  رجسٹرار ہائیکورٹ تعینات

لاہور(کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد 5 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق راجہ قمر الزمان کو اٹک سے لاہور تبدیل کر کے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ اورعبد الرحیم کو خوشاب سے تبدیل کر کے بطور ڈائریکٹر جنرل لاہور ہائیکورٹ تعینات کر دیا گیا ہے ۔علاو ہ ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک علی ذوالقرنین اعوان کو لاہور سے اٹک،امجد اقبال رانجھا کو لاہور سے خوشاب اور خالد سعید وٹو کو لاہور سے خانیوال تبدیل کر دیا گیاہے ۔جوڈیشل افسروں کو آج منگل تک نئے عہدوں کے چارج سنبھالنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں