کفایت شعاری پالیسی پر حقیقی معنوں میں عملدرآمد نا گزیر، اسحاق ڈار
سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس، وزیر پٹرولیم نے ایندھن اور کھپت کی صورتحال سے آگاہ کیا
اسلام آباد (اے پی پی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کفایت شعاری پالیسی پر حقیقی معنوں میں عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ اسحا ق ڈار کی زیرصدارت فیول سبسڈی اور کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر پٹرولیم نے شرکا کو موجودہ ایندھن کی فراہمی اور کھپت کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ان علاقوں سے ایندھن کے حصول میں ہونے والی پیش رفت بھی بتائی جو جنگ سے متاثر نہیں ہیں۔ شرکا کو فیول سبسڈی پروگرام کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ نائب وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ادائیگیوں کی موثر نگرانی کی جائے تاکہ عام آدمی پر بوجھ کم کیا جا سکے ۔