خیبر پختوا میں ’’اے آئی ایجوکیشن اتھارٹی‘‘ کے قیام کی منظوری

 خیبر پختوا میں ’’اے آئی ایجوکیشن  اتھارٹی‘‘ کے قیام کی منظوری

پشاور(آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں صوبے میں جدید تعلیمی اصلاحات، ورچوئل سکولز کے قیام اور مصنوعی ذہانت پر مبنی تدریسی نظام کے نفاذ سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران پبلک سیکٹر میں پاکستان کے پہلے ورچوئل سکول کے قیام اور اے آئی ٹیچر کے اجراء پر بریفنگ دی گئی، جبکہ وزیر اعلیٰ نے اے آئی ایجوکیشن اتھارٹی کے قیام کی اصولی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہوم ورک مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے ہدایت کی کہ ورچوئل سکولز کے ذریعے تعلیم حاصل کرنے والے بیرون ملک مقیم اور آؤٹ آف سکول طلبہ کو بھی ریگولر طلبہ کا درجہ دیا جائے تاکہ تعلیم کے مواقع کو زیادہ سے زیادہ وسعت دی جا سکے ،اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پائلٹ بنیادوں پر صوبے کے 46 سرکاری سکولوں کو آن لائن نظام تعلیم پر منتقل کیا جا چکا ہے جن میں بندوبستی اضلاع کے 33 اور ضم اضلاع کے 13 سکول شامل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں