سیکرٹری نجکاری سمیت سیکر ٹریٹ گروپ کے 4افسررواں سال ریٹائر
حماد شمیمی ، نیلوفر حفیظ ،پرویز عالم اور اظہار احمد شامل، نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا
اسلام آباد (ایس ایم زمان)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سیکر ٹریٹ گروپ کے چار افسران کی ریٹائرمنٹ کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے ۔ نجکاری ڈویژن میں بطور سیکر ٹری تعینات بی ایس 22 کے افسر حماد شمیمی 23 ستمبر 2026 ، پلاننگ ڈویلپمنٹ اینڈ سپیشل انیشی ایٹوز ڈویژن میں تعینات جوائنٹ سیکر ٹری بی ایس 20 نیلوفر حفیظ 6 اگست 2026 ، فنانس ڈویژن میں خدمات انجام دینے والے بی ایس 20 کے دو جوائنٹ سیکر ٹریز پرویز عالم 22 ستمبر 2026 اور اظہار احمد 18 ستمبر 2026 کو 60 سال عمر پوری ہونے کے بعد ملازمت سے ریٹائر ہو جائیں گے ۔