پٹرول ریلیف رجسٹریشن مہنگی پڑگئی، 46 ای چالان ،موٹرسائیکل ضبط

پٹرول ریلیف رجسٹریشن مہنگی پڑگئی، 46 ای چالان ،موٹرسائیکل ضبط

ریکارڈ چیک کے دوران انکشاف ،شہری کو بغیر سواری کے واپس گھر روانہ کر دیا گیا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس کے تحت کارروائی جاری :پولیس حکام

لاہور (آن لائن)لاہور میں 100 روپے پٹرول ریلیف رجسٹریشن کے لیے آنے والا شہری اس وقت حیران رہ گیا جب اس کی موٹرسائیکل کے 46 ای چالان سامنے آگئے ۔ شہری جب رجسٹریشن مرکز پہنچا تو ریکارڈ چیک کے دوران انکشاف ہوا کہ موٹرسائیکل متعدد ٹریفک خلاف ورزیوں میں ملوث رہی ہے ۔حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا جبکہ شہری کو موقع پر ہی بغیر سواری کے واپس گھر روانہ کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق چالانز کی طویل عرصے سے عدم ادائیگی کے باعث یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کارروائیاں جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں