گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن ریفرنس، نیب گواہان 7 مئی کو طلب
لاہور (کورٹ رپورٹر)احتساب عدالت کے جج رانا عارف نے پرویز الٰہی و دیگر کے خلاف گجرات کے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس کے ریفرنس میں نیب گواہوں کو 7 مئی کو طلب کر لیا۔
سماعت کے دوران پرویز الٰہی کے وکیل ارشد جاوید گواہوں پر جرح کے لیے پیش نہ ہوئے ۔ عدالت نے مونس الٰہی کو عدالتی اشتہاری قرار دے رکھا ہے جبکہ پرویز الٰہی سمیت دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔