عمران سے ملاقاتیں نہ ہونے پر توہین عدالت کیس کی جلد سماعت کی متفرق درخواست
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل ملاقاتیں کرانے کے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کیس کی جلد سماعت کے لیے متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔
نیاز اللہ نیازی ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کیس جلد مقرر کرنے کی درخواست دائر کی۔ انہوں نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے کے خلاف پہلے ہی توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے ۔جلد سماعت کے لیے دائر متفرق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 24 مارچ 2025 کو ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے فیصلہ دیا تھا، تاہم اڈیالہ جیل حکام عدالتی حکم کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے ۔ توہین عدالت کی درخواست تاحال مقرر نہیں ہوئی، لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔