ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں نمایاں کمی

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں نمایاں کمی

موٹرسائیکل ،رکشہ 1،کار 3،لگژری کار10،لائٹ وہیکلزکو7ہزارجرمانہ ہوگا وزیراعلیٰ کے بعد پنجاب اسمبلی سے سمری منظور ہونے پرباقاعدہ اطلاق ہوجائیگا

لاہور (مد ثر حسین سے )وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیرکی طرف سے بھجوائی گئی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد  جرمانوں میں کمی کی سمری کی منظوری دیدی، جس کے بعد مختلف گاڑیوں کے چالان میں نمایاں کمی کر دی گئی، تاہم ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد جرمانوں میں کمی کاباقاعدہ اطلاق پنجاب اسمبلی سے منظوری کے بعد کیاجائے گا ۔موٹر سائیکل کا جرمانہ 2 ہزار روپے جبکہ رکشے کا چالان 3 ہزار سے کم کرکے ایک ہزار روپے مقرر کردیاگیا،تاہم کار کاجرمانہ 5سے کم کرکے 3ہزار روپے کیاگیا ۔2000 سی سی اور دیگر لگژری گاڑیوں کا جرمانہ 20سے 10،مزدا، کوسٹرز، چھوٹی مسافر وین اوردیگرلائٹ وہیکلز کا جرمانہ 20 سے 7، ٹرک ،بسوں اور دیگر ہیوی وہیکلز کا جرمانہ 20 ہزارسے کم کرکے 10 ہزار روپے کیا گیا۔سنگین خلاف ورزی پر جرمانوں کی پرانی شرح برقرار رہے گی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ترامیم کا باضابطہ اطلاق پنجاب اسمبلی سے منظوری کے بعد کیا جائے گا، جس کے بعد نئے جرمانے نافذ العمل ہوں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں