عمران خان سے آج ملاقات 6 رہنماؤں کے نام جیل حکام کو ارسال
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے 6 رہنماؤں کے ناموں کی فہرست جیل حکام کو ارسال کر دی۔
فہرست میں بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کے نام شامل ہیں، ان کے علاوہ لطیف کھوسہ، بابر اعوان، حامد خان، انتظار پنجوتھا کے نام بھی شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کے یہ رہنما آج جمعرات کو اڈیالہ جیل پہنچ کر بانی سے ملاقات کر ینگے۔